meera jee sings titanic song 74

میرا جی نے ٹائی ٹینک کا مشہور گانا گایا تو سننے والے ’سکتے‘ میں آ گئے😂 😂😂

لاہور(Khabar Ki Dunya) اداکارہ میرا شوبز سے متعلقہ معاملات سے زیادہ ”عجیب و غریب“ وجوہات کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ کبھی ان کی گلابی انگلش لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہے تو کبھی ان کے ”شوہروں“ کے معاملات انہیں سرخیوں میں لے آتے ہیں۔

اس مرتبہ انہوں نے گانا گانے(Meera jee Sings Titanic Song) کی ”جرات“ کی اور اب بھی خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ میرا ایک تقریب میں شریک ہوئیں تو انہیں مشہور فلم ٹائی ٹینک کا مشہور گانا گانے(Meera jee Sings Titanic Song) کی فرمائش کی گئی۔ اب ان کی انگلش کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں اس لئے انہیں یہ گانا لکھ کر دیدیا گیا کہ کہیں وہ اس میں اپنے ایجاد کردہ الفاظ ہی شامل نہ کر دیں۔ میرا جی نے ایک ہاتھ میں مائیک تھاما اور پرچی دیکھ کر گانا شروع کر دیا، جیسے ہی انہوں نے گانا شروع کیا تو سننے والے ’سکتے‘ میں آ گئے۔

ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ انہوں نے اچھا نہیں گایا بس ذرا ”پریکٹس“ کم تھی شائد اس وجہ سے وہ گانے کا ’حق‘ ادا نہ کر سکیں۔ لیکن اتنا ضرور جانتے ہیں کہ اگر ٹائی ٹینک کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون سن لیں تو وہ ”پُھڑک“ کر مر ضرور جائیں گے۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

’میں اس بات کو یقینی بناﺅں گی کہ جب میری بیٹی کسی مرد سے تعلق قائم کرے تو اس سے پہلے۔۔۔‘

حوالہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں