whatsapp 70

کیا آپ بھی واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے اور موصول کرنے سے قاصر ہیں؟ حقیقت سامنے آ گئی

لاہور(Khabar Ki Dunya) پاکستان اور بھارت سمیت مختلف یورپی ممالک میں واٹس ایپ (WhatsApp)سروس متاثر ہونے کے چند گھنٹوں بعد بحال ہونا شروع ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مسابق پاکستان اور بھارت سمیت مختلف یورپی ممالک میں آج صبح سے واٹس ایپ سروس ڈاﺅن تھی جس کے باعث صارفین کو پیغامات بھیجنے اور موصول کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ یہ سروس پاکستان، بھارت، ملائیشیا، ترکی، سپین سمیت مختلف افریقی ممالک میں متاثر ہوئی۔

ذرائع کے مطابق واٹس ایپ سروسز بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں اور جلد ہی تمام ممالک میں یہ سروسز مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ (WhatsApp)سروسز میں خلل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی جبکہ رواں سال یہ تیسرا موقع ہے جب واٹس ایپ سروسز متاثر ہوئی ہیں۔ اس سے قبل مئی اور ستمبر میں بھی یہ سروس ڈاﺅن ہوئی تھی۔

”میں نے کالج کی فیس دینی ہے مجھے۔۔۔“ ہسپتال والی ”صباہ“ کے بعد فیس بک کی ”ماہ نور “

حوالہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں