walky talky 77

”یہ دیکھو، ویرات کوہلی کیا کر رہا ہے“ نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بھارتی کپتان نے

لاہور (Khabar Ki Dunya) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ کے دوران واکی ٹاکی (Walky Talky)استعمال کرتے ہوئے ’رنگے ہاتھوں‘ پکڑے گئے۔ ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ناصرف دنیا بھر کے کرکٹ حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی بلکہ خود بھارتی میڈیا بھی ہکا بکا رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں واکی ٹاکی(Walky Talky) استعمال کر کے آئی سی سی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کوہلی نے واکی ٹاکی استعمال کرنے کیلئے آئی سی سی سے باقاعدہ اجازت لی تاہم کرکٹ کونسل کا ابھی تک موقف سامنے نہیں آ سکا لیکن یہ کہا جا رہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کوہلی نے آئی سی سی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی۔

آئی سی سی قوانین کو مذاق سمجھنے والے بھارتی کپتان پر کڑی تنقید ہوئی اور بھارتی میڈیا میں ویرات کی اس حرکت کا خوب ڈھنڈورا پیٹا گیا اور یہ بحث بھی چل پڑی کہ ویرات کوہلی کی جانب سے میچ کے دوران واکی ٹاکی(Walky Talky) استعمال کرنا قوانین کے مطابق ہے یا نہیں۔

محمد حفیظ کا باﺅلنگ ٹیسٹ ہو گیا، رپورٹ کا کیا بنا؟ آپ بھی جانیے !

حوالہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں