virat kohli 86

میں نے اب تک اس سے خطرناک باﺅلر کو نہیں کھیلا“ ویرات کوہلی نے سچ بول ہی دیا

لاہور (خبر کی دنیا) بھارت کو چیمپینز ٹرافی کا فائنل جیتنے کیلئے 339 رنز درکار ہیں۔ ویرات کوہلی (virat kohli)اظہر علی کے ہاتھوں کیچ چھوٹنے کے بعد محمد عامر کی اگلی گیند کا انتظار کرتے ہوئے، عامر نے رن اپ لیا، گیند کروائی، ویرات کوہلی (virat kohli)کے بلے سے ایج نکلا، شاداب خان نے کیچ پکڑا اور ویرات کوہلی آﺅٹ۔۔۔ ”محمد عامر یو بیوٹی۔“

یہ وہ لمحات ہیں جو اس میچ کو دیکھنے والے ہر پاکستانی کے دل میں مرتے دم تک تازہ رہیں گے اور جب بھی یہ لمحے نظروں کے سامنے گھومیں گے تو ایک سرشاری سی پورے جسم کو ہلکا پھلکا کر دیتی ہے۔

محمد عامر نے ایک مرتبہ نہیں بلکہ کئی مرتبہ یہ ثابت کیا کہ وہ دنیا کے خطرناک ترین باﺅلر ہیں لیکن اب حالیہ سالوں میں دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز اور بہترین بلے باز ویرات کوہلی بلا جھجھک یہ اعتراف بھی کرتے ہیں۔

عامر خان کے پروگرام میں گفتگو کے دوران ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ ان کے خیال میں مشکل ترین باﺅلر کون ہے تو انہوں نے محمد عامر کا نام لے کر سچ بولا مگر بھارتی تلملا اٹھے ۔ انہوں نے محمد عامر کے بارے میں کیا کہا اور کس طرح ان کی تعریف کی؟ جان کر آپ بے اختیار ایک ہی نعرہ لگائیں گے کہ ”ہمارے عامر جیسا کوئی نہیں۔“

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ نے ویرات کوہلی (virat kohli)سے سوال کیا کہ ”آپ کے من میں دنیا کا کوئی ایسا باﺅلر ہے جس کے سامنے جب آپ آتے ہو تو آپ کو لگتا ہے کہ یار یہ بہت مشکل باﺅلر ہے۔ اور اسے کھیلتے وقت آپ کو پریشانی ہوتی ہو؟“

ویرات کوہلی (virat kohli)نے بہت ہی سوچ سمجھ کر سچ ہی بولا کہ ”حالیہ دنوں میں جن باﺅلرز کا سامنا کیا ہے ان میں پاکستان کے محمد عامر کو میں نے اپنے کیرئیر کے دوران مشکل ترین باﺅلر پایا ہے اور وہ دنیا کے ٹاپ 2 یا 3 کے مشکل ترین باﺅلرز میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ ایک ایسے باﺅلر ہیں جن کے خلاف کھیلتے ہوئے آپ کو اپنی ایک ہی گیم پر رہنا پڑتا ہے ورنہ وہ وکٹ لے اڑتے ہیں۔ وہ بہت ہی شاندار ہے۔ زبرست۔“

ویرات کوہلی (virat kohli)یوں تو محمد عامر کے بہت اچھے دوست بھی ہیں اور کوئی مرتبہ انہیں اپنا بلا تحفے میں دے چکے ہیں مگر آج انہوں نے کھلے عام یہ اعتراف کر کے پاکستانیوں کے دلوں کو فتح کر لیا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ یہ خبر پڑھنے اور ویرات کوہلی (virat kohli)کے منہ سے یہ بات سننے کے بعد آپ انٹرنیٹ پر چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں محمد عامر کا پہلا سپیل ایک مرتبہ پھر دیکھیں گے۔
ویڈیو دیکھیں

ایشوریا رائے کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش اور پھر کیا ہوا ؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

حوالہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں