urwa hussain 152

”ان دونوں بہنوں کو تو چھوڑ ہی دو بس۔۔۔!“ عروہ حسین کی شوہر کیساتھ تصاویر!!!

کراچی(خبر کی دنیا) اداکارہ عروہ حسین(urwa hussain) اور ان کے شوہر فرحان سعید انڈسٹری کیساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی خوب سرگرم رہتے ہیں اور ان دونوں کی تصاویر خوب وائرل ہوتی ہیں مگر یہ ضروری نہیں کہ صارفین کو ان کی ہر تصویر ہی پسند آ جائے اور وہ اس پر ”پیار“ نچھاور کرنے لگیں۔

فلم ’رنگریزہ‘ کے ٹریلر کی لانچنگ تقریب کے موقع پر دونوں آئے اور ایک دوسرے کیساتھ پوز بنا کر تصاویر بنوانے لگے جن میں سے چند تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا صارفین کا غصہ آسمان کو چھونے لگا۔ ناقدین کی لمبی قطار لگ گئی اور ایسے ایسے کمنٹس آنے لگے کہ خود عروہ اور فرحان نے بھی نہ سوچا ہو گا۔

کچھ لوگوں نے عروہ حسین (urwa hussain)کو ان کے لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا تو کچھ لوگوں نے فرحان سعید کو بھی ”جہنمی“ قرار دیدیا کہ وہ اپنی اہلیہ کو ان کاموں سے روکتے نہیں اس لئے وہ بھی برابر کے قصوار ہیں۔


ایک صارف نے اسلام کی روشنی میں پیغام دیا کہ ”ایک شوہر کی حیثیت سے اسے عروہ کو بتانے کی ضرورت ہے کہ اس کے خواب اصل میں بھیانک خواب ہیں!!! حتیٰ کہ اس بھی سوال کیا جائے گا کہ تم نے اپنی بیوی کو گناہ اور حرام کاموں سے روکا کیوں نہیں“


ایک اور صارف نے فرحان سعید کو آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا ”واہ۔۔۔ کیا بات ہے، بیمار ذہنیت۔۔۔ اسے کہتے ہیں بے غیرت شوہر جو جہنم کے راستے پر چلنے کیلئے اپنی بیوی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔“


ایک اور صارف بھی خاصا مایوس نظر آیا اور لکھا ”کیا یہ پاکستان ہے۔۔۔ ان لڑکیوں کی حمایت کرنے پر ہم سب کو شرم آنی چاہئے۔ ہندوﺅں اور مسلمانوں میں کوئی ایک فرق بھی نہیں رہا۔“


ایک صارف نے بے شرم اور کم عقل کہتے ہوئے لکھا ”بہت بے شرم ہے، کوئی عقل نہیں، یہ کہاں سے مسلمان لگ رہے ہیں، اتناگھٹیا لباس پہنا ہے جو نہ پہننے کے برابر ہے۔ ان میں اور بھارت میں کیا فرق رہ گیا۔ یہ عروہ اور ماورہ حسین تو حد سے زیادہ گندے کپڑے پہنتی ہیں۔ پتہ نہیں سمجھتی کیا ہیں اپنے آپ کو۔“


ایک صارف کو لباس کچھ زیادہ ہی برا لگا جس نے لکھا ”یہ ایسا کوئی لباس پہنتی ہی کیوں ہے جو اس پر اچھا نہیں لگتا؟ یہ ان گھٹیا گاﺅنز سے زیادہ جینز وغیرہ میں اچھی لگتی ہے“


کچھ صارفین نے لکھا ”یار عروہ شادی کے بعد بہت بے غیرت ہو گئی ہو۔۔۔ اس کو دیکھیں۔۔۔ یہ تو دونوں بہنوں کو چھوڑ ہی دو بس۔۔۔ یہ پاکستان ہے جو اسلام کے نام پر بنا تھا۔“


ایک صارف نے اسے شوبز انڈسٹری کے منہ پر طمانچہ قرار دیتے ہوئے لکھا ”ہر طرف فحاشی و عریانی پھیلانے پر پاکستانی فلم، ڈرامہ انڈسٹری کے منہ پر بہت بڑا طمانچہ ہے۔ یہ روز بروز گھٹیا ہوتے جا رہے ہیں۔ اپنی ثقافت بھول ہی گئی ہے۔ اور اس سے بھی بدترین چیز یہ ہے کہ یہ جاہل لوگ ان کی عریانیت کا دفاع کرتے ہیں۔۔۔ بھاڑ میں جاﺅ۔“

فریال مخدوم نے اپنی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر لگادی کہ مبارکبادوں کے ڈھیر لگ گئے

حوالہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں