traffic warden 72

قانون شکنی پر ٹریفک وارڈن نے لینڈ کروزر والے کو روک لیا ، کافی دیر کی تلخ کلامی کے بعد !

لاہور(Khabar Ki Dunya) پاکستان میں طاقتور اور کمزور کیلئے الگ الگ قانون کی باتیں تو بہت سے لوگوں نے سن رکھی ہوں گی لیکن سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں اس بات کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ٹریفک وارڈن (Traffic Warden)نے لینڈ کروزر میں بیٹھے افراد کو قانون شکنی پر روکا تو انہوں نے بحث و تکرار شروع کردی۔ گاڑی روکنے کیلئے وارڈن نے اپنی موٹر سائیکل اس کے آگے لگادی جس کے بعد کافی دیر تک فریقین میں جھگڑا ہوتا رہااور اس دوران دونوں اطراف سے فون کالز کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

ٹریفک وارڈن (Traffic Warden)کے فون پر مزید تین پولیس اہلکار اس کی مدد کو آئے جس کے بعد ایک بار پھر فریقین میں تلخ کلامی ہوئی لیکن لینڈ کروزر میں شاید کچھ زیادہ ہی طاقتور شخصیت بیٹھی ہوئی تھی جس نے نہ صرف گاڑی سے باہر آنے سے انکار کردیا بلکہ ایک فون کال پر ہی ٹریفک وارڈن کو اپنی نوکری بچانے کیلئے پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔

اسلام آباد 111 نمبر کی لینڈ کروزر میں بیٹھے شخص کے ٹیلی فون کرنے پر اس کے ساتھ بحث کرنے والے ٹریفک وارڈنز کو ان کے اپنے موبائل فونز پر کال آئی جس کے بعد وہ بیچارے اپنا سامنہ لے کر رہ گئے اور ملک میں ایک بار پھر طاقتور کے آگے قانون کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ویڈیو دیکھیں !

حسین اور حسن نواز کے نام لاہور میں کوئی جائیدا د نہیں ، ایل ڈی اے کا نیب کو جوابی خط

حوالہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں