thisara perera 96

تھیسارا پریرا دل جیتے سے ”باز“ نہ آئے، جاتے جاتے پاکستانی ٹیم کے بارے میں!

لاہور(خبر کی دنیا) سری لنکا کی ٹی 20 کے کپتان کے طور پر پاکستان آنے والے تھیسارا پریرا(Thisara Perera) کو اپنے پیار بھرے بیانات سے پاکستانیوں کے دل جیتنے کی ’لت‘ لگ گئی ہے اور شائد یہی وجہ ہے کہ وہ ایک کا بعد ایک ایسا پیغام ’داغتے‘ ہیں کہ پاکستانیوں کا دل خوش ہو جاتا ہے۔

پاکستان نے ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کے بعد ٹی 20 سیریز میں بھی وائٹ واش کیا تو پوری دنیا کی طرح تھیسارا پریرا(Thisara Perera) بھی پاکستانی باﺅلنگ لائن کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں انہوں نے موجودہ پاکستانی باﺅلنگ لائن سے بہتر کوئی باﺅلنگ لائن نہیں دیکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی باﺅلرز کی کارکردگی نہایت شاندار ہے اور یہ کسی بھی ٹیم کے ’پرخچے‘ اڑانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

میچ دیکھنے آئے نوجوان کو پولیس والوں نے مار مار کر اس حال کو کیوں پہنچا دیا؟

حوالہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں