Asma Murder Case 87

میڈیکل کی طالبہ عاصمہ قتل کیس میں نامزد ملزم کا بھائی گرفتارکرلیا گیا ہے

کوہاٹ (Khabar Ki Dunya) پولیس نے عاصمہ قتل کیس(Asma Murder Case) میں نامزد ملزم صادق اللہ آفریدی کو گرفتارکرلیا ہے۔

کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ قتل کیس(Asma Murder Case) میں نامزد ملزم صادق اللہ آفریدی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ نامزد ملزم صادق اللہ آفریدی ملزم مجاہد آفریدی کا بھائی ہے۔

کوہاٹ پولیس کا کہنا ہے کہ جب مجاہد نے عاصمہ پر فائرنگ کی اس وقت صادق بھی اس کے ساتھ ہی تھا۔ ملزم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہےجب کہ مرکزی ملزم مجاہد کے بھائی صادق اللہ سے تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب مجاہد آفریدی سعودی عرب فرار ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ ایبٹ آباد کی طالبہ عاصمہ (Asma Murder Case)بی بی چھٹیوں پر کوہاٹ آئی ہوئی تھیں اوراسے گھر کے باہر پہلے سے گھات لگائے ملزم نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

شاداگر اللہ نے مجھے دوز خ میں بھیج دیا تو مجھے گرمی نہیں لگے گی کیونکہ ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں