saudi arabia 59

35 سال بعد سعودی عرب نے سینما گھروں پر عائد پابندی ختم کردی

جدہ (Khabar Ki Dunya) سعودی عرب (Saudi Arabia) کی وزارت ثقافت و اطلاعات نے سینما گھروں پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا اور عندیہ دیا ہے کہ 2018 سے مملکت میں باضابطہ طور پر سینما گھر کھول دیے جائیں گے۔

saudi arabia

عرب میڈیا کے مطابق یہ اعلان سینما گھروں پر عائد 35 سالہ پابندی کے بعد کیا گیا ہے، مارچ 2018 میں سعودی عرب(Saudi Arabia) میں پہلے سینما گھر کا افتتاح کردیا جائے گا۔ وزارت ثقافت کی جانب سے ایک قرار داد بھی پاس کی گئی ہے جس کے تحت سینما گھروں کو لائسنس مہیا کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب (Saudi Arabia) میں 80 کی دہائی میں سینما گھروں پر پابندی عائد کی گئی تھی جو آج تک برقرار ہے۔

سعودی عرب (Saudi Arabia) کے وزیر ثقافت کا کہنا ہے کہ سینما گھرکھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کا حصہ ہے۔ سینما گھروں کے ذریعے نہ صرف آمدنی کے متبادل ذرائع میسر آئیں گے بلکہ شہریوں کو وسیع پیمانے پر روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ سعودی عرب (Saudi Arabia) کے بورڈ آف دی جنرل کمیشن فار آڈیو ویژوئل میڈیا کے مطابق اس وقت مملکت میں 2 اعشاریہ 9 فیصد بجٹ ثقافتی سرگرمیوں پر خرچ کیا جا رہا ہے جسے 2030 تک بڑھا کر 6 فیصد کردیا جائے گا، جبکہ اس وقت تک ملک بھر میں 300 سینما گھر کھل چکے ہوں گے۔

لیگی ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ، اعلان چند روز میں متوقع/a>

?????

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں