qismat ka haal sitaron ki roshani mein 53

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟ جانیے وہ باتیں جو بہت کم لوگ جانتے ہیں !

برج حمل

نومبر03 جمعہ۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کی خواہش پوری ہو سکے گی۔دوست تعاون کریں گے۔

برج ثور

نومبر03 جمعہ۔ آرٹ کے شعبہ میں دلچسپی بڑھے گی۔رشتے داروں کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ شریک حیات اور شریک کار کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔

برج جوزا

نومبر03 جمعہ۔ ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہو سکتی ہے۔زیادہ تر توجہ تخلیقی کاموں کی طرف رہے گی ۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔

برج سرطان

نومبر03 جمعہ۔ بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کی خواہش پوری ہو سکے گی۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔صحت بہتر ہو سکے گی اور گھریلو ماحول پر سکون رہے گا۔

برج اسد

نومبر03 جمعہ۔ شریک حیات کیساتھ تعلقات مستحکم ہونے سے گھریلو ماحول پرسکون رہے گا۔رشتے داروں اور بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا ۔

برج سنبلہ

نومبر03 جمعہ۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔معاملات محبت مزید بہتر ہونے سے آپ خود کو فریش محسوس کریں گے۔ روحانیت کے شوق میں بتدریج اضافہ ہو سکے گا۔

برج میزان

نومبر03 جمعہ۔ محبت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے چل سکیں گے۔ بہن بھائیوں اور رشتے داروں کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ جس سے کافی مسائل خود بخود حل ہو سکیں گے۔

برج عقرب

نومبر03 جمعہ۔ خواہشات کی تکمیل اور محبت سے متعلقہ معاملات میں خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔ آپ کی سحر انگیز گفتگو دوسروں پر اثر انداز ہونگی جس سے آپ کی اہمیت میں اضافہ ہو سکے گا ۔

برج قوس

نومبر03 جمعہ۔ پیچیدہ مسائل حل ہو نگے اور مالی پوزیشن میں بہتری کے امکان ہونگے۔ قسمت کا ساتھ رہے گا۔ جس سے شریک حیات اور شریک کار کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے ۔

برج جدی

نومبر03 جمعہ۔ سفر کے مواقع پیش آئیں گے جس کے باعث نصیب یاوری کر سکے گا اور درپیش شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔ غلط فہمیاں دور ہو سکیں گی۔ کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا ۔

برج دلو

نومبر03 جمعہ۔ کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا اور آمدنی میں خاطر خواہ فائدہ کا امکان ہے۔ نصیب یاوری کرنے سے بہت سے بگڑے ہوئے کام بن جائیں گے

برج حوت

نومبر03 جمعہ۔ بیرون ملک مقیم دوست احباب ‘ رشتہ دار رابطہ کر سکتے ہیں جس سے مالی فوائد ممکن ہوں گے۔دوستوں اور عزیزوں کیساتھ تعلقات بحال رہیں گے۔
حوالہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں