psl 58

پی ایس ایل 3کا فائنل میچ کس شہر میں کھیلا جائے گا ؟نجم سیٹھی نےتصدیق کردی

کراچی (خبر کی دنیا) پاکستان سپر لیگ(PSL) کے پہلے دو سیز ن کی شاندار کامیابی کے بعد اب تیسرے ایڈیشن کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔اگلے سال ہونے والے پی ایس ایل(PSL) تھری کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کے کچھ میچز پاکستان میں ہی ہونگے جبکہ اب میدان میں پانچ کے بجائے چھ ٹیمیں اتریں گی کیونکہ ملتان سلطان میں پی ایس ایل کی باقاعدہ فرنچائز بن گئی ہے ۔2018میں کل 34میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے 10میچز پاکستان میں ہونگے ۔6میچز لاہور جبکہ 4میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے ۔اب پی سی بی کے چیئر مین نجم سیٹھی نے تصدیق کی ہے کہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا ۔نجم سیٹھی سے ایک سوشل میڈ یا صارف نے سوال کیا کہ کیا پی ایس ایل(PSL) تھری کا فائنل کراچی میں ہو گا جس پر انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچ ہے ۔

سری لنکا کے خلاف لاہور میں میچ کے دوران بار بار کیمرے پر نظر آنے والی لڑکی کا پتہ چل گیا

حوالہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں