hussain and hassan nawaz 93

حسین اور حسن نواز کے نام لاہور میں کوئی جائیدا د نہیں ، ایل ڈی اے کا نیب کو جوابی خط

لاہور(Khabar Ki Dunya)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسین اور حسن نواز(Hussain And Hassan Nawaz) کے نام لاہور میں کوئی جائیداد نہ ہونے بارے نیب کو جوابی خط ارسال کر دیا ۔نیب لاہور نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیٹوں حسین اور حسن نواز کی جائیداد قرقی کیلئے 26اکتوبر کو ایل ڈی اے کے نام خط لکھا تھا جس میں حسین اورحسن نواز(Hussain And Hassan Nawaz) کی لاہور میں جائیداد کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کی جانب سے نیب لاہور کو جوابی خط لکھا گیا ہے جس کے مطابق حسین اور حسن نواز کی لاہور میں کوئی جائیداد نہیں ۔ نیب لاہور نے حسین اور حسن نوازکی گاڑیوں کی تفصیلات کیلئے محکمہ ایکسائرز اینڈ ٹیکسیشن کو بھی مراسلہ بھیجا ہے جس کا تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

’صاحب جی ساری زندگی کی کمائی دو گائیں ہیں، ساری زندگی گھر سے باہر رہا اب اپنی والدہ ۔۔۔‘

حوالہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں