air pollution in china 49

بیجنگ میں فضائی آلودگی سے بچنے کیلئے دنیا کا سب سے بڑا فلٹر نصب

بیجنگ(خبر کی دنیا)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں فضائی آلودگی(Air Pollution In China) سے بچنے کیلئے دنیا کا سب سے بڑا فلٹر نصب کیا گیا، یہ انوکھا فلٹر ٹاور ماحول کو 75فیصد گردو غبار سے صاف کر سکتا ہے اور فلٹر کیے گئے کاربن کے ذرات کے ذریعے زیورات بھی بنائے جا سکتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سموگ فری ٹاور نامی فلٹر 30ہزار کیوبک میٹر ہوا کو دھویں، بیکٹیریا سے پاک کرکے صاف و شفاف ہوا فراہم کرتا ہے۔نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈان روسیگارڈنے 7 میٹر اونچا یہ انوکھا فلٹر ٹاور تیارکیا ہے ۔منفرد نوعیت کا یہ فلٹر چین کے مختلف شہروں میں بھی نصب کیا جائیگا۔دوسری جانب سموگ میں لپٹے نئی دلی میں بھی بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی، کوئلے سے چلنے والے کارخانوں کی بندش جیسے اقدامات کیے گئے ہیں ۔

ترکی تیزی سے ترقی کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک، حیران کن انکشاف !

حوالہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں