police violence during pak vs sri lanka cricket match 62

میچ دیکھنے آئے نوجوان کو پولیس والوں نے مار مار کر اس حال کو کیوں پہنچا دیا؟

لاہور(خبر کی دنیا) قذافی سٹیڈیم میں گزشتہ روز جہاں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی تو وہیں ایسے واقعات بھی پیش آئے جن کے باعث پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا۔

میچ کے دوران سٹیڈیم میں موجود چند افراد نے سیاسی نعرے بازی شروع کی تو دیکھتے ہی دیکھتے یہ دو گروپوں کا مقابلہ بن گیا اور جب سب کے منہ تھک گئے تو بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

ایسے وقت میں جب غیر ملکی ٹیم پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ مل کر دہشت گردی کو شکست دے رہی تھی، امن و آشتی کا پیغام دینے کے بجائے دھینگا مشتی شروع کر دی گئی۔جب معاملہ حد سے زیادہ بڑھ گیا تو پنجاب پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے نوجوانوں کو ”دھو“ ڈالااور انہیں تھپڑ رسید کرتے ہوئے سٹیڈیم سے باہر لے گئے۔

اس تمام تر واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور ہر پاکستانی ان نوجوانوں کو غلط قرار دے رہا ہے کہ ایسے موقع پر سیاسی نعرے بازی کی کوئی ضرورت نہ تھی۔

ویڈیو دیکھیں
(Police Violence During Pak Vs Sri Lanka Cricket Match)


واضح رہے کہ قذافی سٹیڈیم میں گزشتہ روز جہاں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی تو وہیں ایسے واقعات بھی پیش آئے جن کے باعث پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا.

دہشت گردی کی گولی کا نشانہ بننے والے کمار سنگاکارا بھی میدان میں آ گئے، حیران کن بیان جاری

حوالہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

میچ دیکھنے آئے نوجوان کو پولیس والوں نے مار مار کر اس حال کو کیوں پہنچا دیا؟” ایک تبصرہ

  1. sb ko bta to ap rhy ha k yeh waqia hua ha mujhy to pta b ni tha k statdium me yeh hua mtlb k ap media waly jis ko ni pta us ko b btay gy k ha yeh shrm wala waqia hua shame on you kuch achi post ko promote kia kro

تبصرے بند ہیں