north korea 166

شمالی کوریا نے ایک مرتبہ پھر میزائل داغ دیا ،صورتحال کشیدہ امریکہ کا دعویٰ

سیوئل(Khabar Ki Dunya)دہشتگردی کی حمایت کرنیوالا ملک قرار پانے اور امریکی صدر کی دھمکیوں کے بعد ایک مرتبہ پھر شمالی کو ریا(North Korea) نے بین البراعظمیٰ سطح پر مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا جس کی تصدیق امریکہ نے بھی کر دی ہے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دو ماہ کے وقفے کے بعد نیوکلیئر بیلسٹک میزائل شمالی کوریا(North Korea) کے جنوبی صوبے پیا نگ سانگ سے داغا گیا،تاہم یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ جاپان کے کس حصے پر گرا تاہم پینٹاگون کے ابتدائی تخمینے کے بعدیہ میزائل تقریباً ایک ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد جاپان کے اقتصادی زون میں جاگرا۔ یاد رہے کہ شمالی کوریا(North Korea) رواں سال کئی میزائل تجربے کر چکا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ اس میزائل کی کم ازکم رینج 13000 کلومیٹر ہے جو امریکہ کے کسی بھی شہر کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔

دوسری طرف جاپان کی حکومت کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا(North Korea) کاداغاگیا میزائل 50 منٹ فضا میں رہا جو جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں گرا، صورتحال پر غور کرنے کے لئے جاپانی وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنوبی کوریا کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا(North Korea) نے بیلسٹک میزائل تقریبا ً2ماہ بعد فائرکیا، شمالی کوریا کے اس اقدام کا جائزہ لے رہے ہیں. ادھر ترجمان وائٹ ہاوس کے مطابق شمالی کوریا (North Korea)کے میزائل تجربے کے بعدصورتحال کاجائزہ لے ر ہے ہیں شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے پرصدرٹرمپ کوبریفنگ دی ہے۔

میں نے کالج کی فیس دینی ہے مجھے۔۔۔“ ہسپتال والی ”صباہ“ کے بعد فیس بک کی ”ماہ نور

حوالہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں