nokia 7 49

نوکیا نے گلاس بیک اور سنیپ ڈریگن 630 کے ساتھ نوکیا 7 لانچ کر دیا

(خبر کی دنیا) ایچ ایم ڈی نے اپنی نوکیا ڈیوائسز میں ایک اور نئے سمارٹ فون کا اضافہ کیا ہے۔نو کیا نے اسے چین میں ہی متعارف کرایا گیا ہے۔ نوکیا 7(nokia 7) گلاس بیک کے ساتھ کمپنی کا پہلا سمارٹ فون ہے۔نوکیا 7 (nokia 7)کا فریم 7000 سیریز ایلومینیم سے بنایا گیا ہے۔ یہ فون آئی پی 54 سرٹیفائیڈ ہے یعنی پانی کے چھینٹے اسے خراب نہیں کر سکیں گے۔ نوکیا 7 میں سنیپ ڈریگن 630 چپ سیٹ اور 4 جی بی یا 6 جی بی ریم ہے۔
اس کی انٹرنل سٹوریج 64 جی بی ہے، جسے مائیکروایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔

اس فون کی سکرین 5.2 انچ 1080p آئی پی ایس ایل سی ڈی ہے، جس کی حفاظت کے لیے اس پر گوریلا گلاس 3 بھی ہے۔ نوکیا 7 کا مین کیمرہ f/1.8 اپرچر، 1.12um پکسل اور ڈوئل ٹون ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 16 میگا پکسل کا ہے۔نوکیا 7 کا سیلفی کیمرہ f/2.0اپرچراور بڑے 1.4um پکسل کے ساتھ 5 میگا پکسل کا ہے۔
فرنٹ کیمرے کا فیلڈ ویو 84 ڈگری ہے۔

کنکٹیویٹی کے لیے اس میں Wi-Fi 802.11ac، بلوٹوتھ 5.0، جی پی ایس، یو ایس بی ٹائپ-سی، 3.5 ایم ایم ہیڈ سیٹ جیک، این ایف سی اورLTE Cat.6 ہے۔ اس فون کی سسٹم کیز کپیسٹیو ہیں جبکہ اس کی بیک پر فنگرپرنٹ سنسر بھی ہے۔نوکیا 7 میں اینڈروئیڈ 7.1.1 نوگٹ انسٹال ہے، جسے بعد میں اوریو پر اپ گریڈ کر دیا جائے گا۔ نوکیا 7 میں 18W فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

ایچ ایم ڈی نے نوکیا 7 (nokia 7)میں Zeiss imaging experience کے ساتھ bothies کیپچر کرنے کا فیچر شامل کیا ہے۔ اس فیچر سے آپ فرنٹ اور رئیر کیمرے سے ایک ساتھ تصویر بنا سکتےہیں۔ بہترین ریکارڈنگ کے لیے اس میں نوکیا اوزو(OZO) آڈیوبلٹ ان ہے۔
یہ ڈیوائس چین میں 24اکتوبر سے دستیاب ہوگی۔ اس کے 4 جی بی ریم ورژن کی قیمت 2499 یوان یا 377 ڈالر اور6 جی بی ریم ورژن کی قیمت 2699 یوان یا 407 ڈالر ہوگی۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس فون کو دوسرے ممالک میں فروخت کیا جائے گا یا نہیں۔

پاکستان میں فائیوجی سروس لانچ کرنے کی تیاریاں شروع،ہر طرف خوشی کا سماں

حوالہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں