mia khalifa 161

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بھارتیوں کے دل توڑ دئیے، ایسا اعلان کر دیا کہ

لاہور (Khabar Ki Dunya) فحش فلموں کی سابق اداکارہ اور سپورٹس جرنلسٹ میا خلیفہ(Mia Khalifa) کی بالی ووڈ میں انٹری کی خبریں آئیں تو بھارتی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے کہ سنی لیونی کے بعد وہ اب ایک اور ”اعلیٰ“ اداکارہ کو اپنی انڈسٹری پر راج کرتا دیکھ پائیں گے۔

اگر ان کی ساری خوشی دھری کی دھری رہ گئی ہے کیونکہ میا خلیفہ (Mia Khalifa)کے ترجمان نے ایسی تمام خبروں کو ’بکواس‘ قرار دیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق میا خلیفہ بالی ووڈ کی کسی بھی فلم میں کام نہیں کر رہیں۔

واضح رہے کہ یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ فحش فلموں کی سابق اداکارہ ”مالیالم“ زبان کی فلم ”چنکز، دی کنکلوژن“ کے ذریعے بھارتی فلم انڈسٹری میں داخل ہو رہی ہیں۔ تاہم میا خلیفہ(Mia Khalifa) کے مداحوں کو یہ سن کر افسوس ہو گا کہ وہ سنی لیونی کے نقش قدم پر چلنے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتیں۔

2012ءمیں فحش فلموں کی سابق اداکارہ سنی لیونی نے بالی ووڈ فلم ”جسم 2“ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا جس میں ان کے مقابل رندیپ ہودا نے ہیرو کا کردار نبھایا تھا۔

بینظیر کی بھانجی آزادے حسین نے فلموں کے بعد ماڈلنگ بھی شروع کر دی

حوالہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں