Ravine 72

اس غار کے اندر آدمی نے 25 سال گزاردئیے، اس کے اندر ہے کیا؟

واشنگٹن(خبر کی دنیا) امریکی آرٹسٹ را پالیٹ نے اپنی عمر کے گزشتہ 25سال ویران پہاڑوں میں واقع ایک غار (cave) کے اندر گزاردئیے ہیں لیکن اب جب وہ غار(cave) سے باہر آئے ہیں تو پتہ چلا ہے کہ وہ ان تمام سالوں کے دوران غار کے اندر فن کے ایسے شاہکار تخلیق کر رہے تھے کہ جن کی کرہ ارض پر کوئی دوسری مثال نہیں مل سکتی۔

ڈیلی سٹار کے مطابق یہ غار(cave) ریاست نیو میکسیکو کے پہاڑوں میں واقع ہے جو باہر سے کسی بھی عام غار کی طرح نظر آتی ہے لیکن اندر سے آرٹ کا حیرت انگیز شکاہکار ہے۔ را پالیٹ غار کے اندر گزشتہ 25 سال سے روزانہ کئی کئی گھنٹے نقش کاری کررہے تھے۔ انہوں نے اپنے مخصوص اوزاروں سے غار کی اندرونی سطح پر بے شمار نقش و نگار بنائے ہیں جو خوبصورتی اور دلکشی میں اپنی مثال آپ ہیں۔ وہ اپنے فن کو ’ڈانس آف ڈگنگ‘ کا نام دیتے ہیں، جس کے ذریعے انہوں نے غار(cave) کے اندر درجنوں پتھروں کو بے مثال فن پاروں کی شکل دے دی ہے۔


را پالیٹ نے غار کے اندر ایک خوبصورت رہائش گاہ بھی بنائی ہے جس میں ایک باورچی خانہ، بیڈ روم اور انڈر گراﺅنڈ ہیٹنگ کا نظام بھی موجود ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے 25 سال تک جو محنت کی ہے اس کا انعام غار کو دیکھنے والوں کی حیرت اور خوشی کی صورت میں انہیں مل رہا ہے جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔


چھٹیوں پر میں نے اس چیز کی کمی دیکھی تو اس کا کاروبار شروع کرلیاتو!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں