hariri 72

اپنی جان کو خطرات کے باعث لبنان کے وزیر اعظم سعدالحریری نے استعفیٰ دے دیا

بیروت (Khabar Ki Dunya) لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری(Hariri) نے اپنی جان کو لاحق خطرات کے باعث وزارت اعظمی سے استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے استعفے کا اعلان اپنی ٹیلی ویژن تقریر کے دوران کیا۔

تفصیلات کے مطابق لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری(Hariri) نے اپنی ٹیلی ویژن تقریر کے دوران اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور انھیں قتل کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسے ماحول میں رہ رہے ہیں جیسا (ان کے والد اور سابق وزیراعظم ) شہید رفیق الحریری کے قتل کے وقت تھا۔میں نے یہ بو محسوس کر لی ہے کہ میری زندگی کو نشانہ بنانے کے لیے خفیہ ساز ش کے تانے بانے بنے جارہے ہیں۔ انہوں نے نے ایران اور اس کی اتحادی لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خطے میں ملوث ایران کے ہاتھ کاٹ دیے جائیں گے۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ انھوں نے لبنانیوں اور شامیوں کے خلاف حزب اللہ کے ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا اور اس کی مخالفت کی تھی۔

پاکستانی عمرہ زائرین کوویزا کی فراہمی کیلئے فنگر پرنٹ کی شرط دسمبر تک مؤخر کر دی

حوالہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں