inzamam ul haq 109

بابر اعظم میں مستقبل کا ورلڈ کلاس بلے باز بننے کا ٹیلنٹ موجود :انضمام الحق

لاہور(خبر کی دنیا)قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق (Inzamam ul Haq)نے نوجوان بلے باز بابر اعظم کو معیاری بیٹسمین قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں انضمام الحق(Inzamam ul Haq) کا کہنا تھا کہ بابر اعظم بہت ہی با صلاحیت کھلاڑی ہے اور اس میں مستقبل کا ورلڈ کلاس بیٹسمین بننے کا ٹیلنٹ موجود ہے، ایسے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا چاہئے کیونکہ یہ پاکستان کا مستقبل ہیں،ایسے بیٹسمینوں سے مستقبل کی پاکستانی بیٹنگ لائن مضبوط ہو گی۔ واضح رہے کہ سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں بابراعظم نے یکے بعد دیگر دو سنچریاں بنائیں اور آئی سی سی رینکنگ میں دو درجے ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن پر آگئے۔

Related image

پی ایس ایل 3کا فائنل میچ کس شہر میں کھیلا جائے گا ؟نجم سیٹھی نےتصدیق کردی

حوالہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں