imran nazir 110

عمران نذیر ایک مرتبہ پھر ٹیم کا حصہ بن گئے، پاکستانیوں کیلئے آج کی سب سے بڑی خوشخبری

لاہور (Khabar Ki Dunya) دھواں دار بلے بازی سے شہرت رکھنے والے کرکٹر عمران نذیر(Imran Nazir) ایک مرتبہ پھر واپسی کیلئے تیار ہیں اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن میں چھکے، چوکے لگا کر شائقین کے دلوں کو گرماتے نظر آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں شامل ہونے والی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز نے عمران نذیر(Imran Nazir) کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2014ءمیں 35 سالہ عمران نذیر کے سر پر گیند لگا تھا جس کے باعث وہ کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے۔

انہوں نے اپنا آخری ٹی 20 میچ 2012ءمیں کھیلا تھا تاہم اب انہیں پی ایس ایل کی صورت میں ایک ایسا پلیٹ فارم میسر آ گیا ہے جہاں وہ عمدہ کاکردگی دکھا کر ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم میں شامل ہونے کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔

بابر اعظم میں مستقبل کا ورلڈ کلاس بلے باز بننے کا ٹیلنٹ موجود :انضمام الحق

حوالہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں