fake eggs 32

مارکیٹ میں جعلی انڈے بھی آ گئے یہ انڈے کس طرح بنائے جاتے ہیں ؟

اسلام آباد(خبر کی دنیا) پاکستان میں کھانے پینے والی اشیاء میں ملاوٹ عام چیز ہے، اب تو لوگ ملاوٹ شدہ چیزیں کھانے پر حیرت کا اظہار نہیں کرتے، کیوں یہ معمول کی بات ہے، لیکن اب حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ مارکیٹ میں چائنا سے امپورٹ شدہ نقلی انڈے بیچے جا رہے ہیں، یہ انڈے بالکل اصلی انڈے محسوس ہوتے ہیں، ان کو کھانے والوں کو ذرا شائبہ نہیں ہوتا کہ وہ کوئی نقلی انڈہ کھا رہے ہیں، لہٰذا اب انڈے کھانےمیں احتیاط برتی جائے۔ چین سے اس نقلی انڈے کی سپلائی ساؤتھ ایشیا اور خصوصاً انڈیا میں جاری ہے،یہ نقلی انڈے کھانے کی وجہ سے انڈیا میں لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، کیوں کہ انڈے میں استعمال ہونے والا سارا مواد کیمیکلز پر مشتمل ہے، انڈے کے چھلکے کو کیلشیم کاربونیٹ سے بنایا جاتا ہے، اس کے علاوہ انڈے کی زردی اور سفیدی کو سوڈیم ایلگی نیٹ، جی لیٹنگ، کیلشیم کلورائیڈ، پانی اور فوڈ کلرز سے بنایا جاتا ہے۔

سبز مرچ کے ایسے فائدے کے جان کر آپ انہیں فوراََ چبانا شروع کر دیں

حوالہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں