chicken side effects 254

اگلی مرتبہ مرغی کھانے سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں

اسلام آباد(خبر کی دنیا)ہمارے ہاں ہر گھر میں مرغی بہت شوق سے پکائی اور کھائی جاتی ہے لیکن حال ہی میں ایک ایسی تحقیق کی گئی ہے جس کے بعد مرغی کھانے سے قبل آپ بار بار سوچیں گے ۔ انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ ریسرچ کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کچی مرغی سے نکلنے والے پانی میں بیکٹیریا کی انتہائی افزائش ہوتی ہے اور یہ انسانی صحت کیلئے حد سے زیادہ خطرناک ہے۔ تحقیق میں ماہرین نے اس جگہ سے نمونے اکٹھے کئے جہاں مرغی رکھی گئی تھی اور اورگرد اس کا پانی بھی موجودتھا۔ ٹیسٹ کے نتائج نے ماہرین کے ہوش اڑاد ئیےکیونکہ اس پانی میں ایسے بیکٹیریا پائے گئے جو انسانی صحت کیلئے زہر قاتل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کچی مرغی کے پانیمیں وہ بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جو انسانی معدے کیلئے خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ فوڈ پوائزنگ کی وجہ بنتے ہیں۔ تحقیق کار ہیلن برائون کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیق کا مقصد لوگوں کو یہ بتانا ہے کہ مرغی پکانے سے قبل ایسی جگہ رکھی جائے جہاں مرغی کا پانی پکانے والی جگہ کے قریب نہ ہو اس طرح جب آپ بازار سے مرغی خریدں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ مرغی صاف ستھری جگہ رکھی گئی ہے اور اس کا پانی اس جگہ موجود نہیں ہے۔

مارکیٹ میں جعلی انڈے بھی آ گئے یہ انڈے کس طرح بنائے جاتے ہیں ؟

حوالہ

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں