perfume 106

پرفیوم لگانے کے بعد یہ کام کریں تو پورا دن اس کی خوشبوبدن سے نہیں جائے گی

لندن(خبر کی دنیا) ماہرین کہتے ہیں کہ ہمیشہ پرفیوم(perfume) جسم کے ان حصوں پر لگانا چاہیے جہاں نبض محسوس ہوتی ہو، مثال کے طور پر کلائی ، گردن اور ناف وغیرہ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جسم کے یہ حصے گرم رہتے ہیں جس کی وجہ سے زیادہ دیر تک جسم سے پرفیوم (perfume)کی خوشبو آتی رہتی ہے۔ اب ماہرین نے کچھ اور طریقے بھی بتا دیئے ہیں جو پرفیوم(perfume) لگاتے ہوئے اختیار کیے جائیں تو پورا دن اس کی خوشبو آتی رہے گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جو میلن نامی ماہر کا کہنا ہے کہ پرفیوم لگانے سے قبل جسم پر ویزلین لگا لی جائے تو اس کی خوشبو زیادہ دیر تک برقرار رہتی ہے۔

ایک اور ماہر ایڈورڈ کا کہنا ہے کہ ” پرفیوم (perfume)لگانے سے پہلے اگر نہا لیا جائے تو اس کی خوشبو تمام دن جسم سے آتی رہتی ہے۔ ہمیشہ نہانے کے بعد نسبتاً گیلے جسم پر پرفیوم چھڑکنا چاہیے۔جو میلنی نے تو ایک اور طریقہ بھی بتایا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ پرفیوم کو گھریلو پینٹ برش کے اوپر چھڑک کر جسم پر لگایا جائے تو اس کی خوشبو تادیر برقرار رہتی ہے یا پھر جسم پر اسے چھڑکنے کے بعد اوپر برش پھیر دیا جائے تو بھی خوشبو کے وقت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

چھٹیوں پر میں نے اس چیز کی کمی دیکھی تو اس کا کاروبار شروع کرلیاتو!
حوالہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں