priyanka chopra 70

نیویارک میں دہشت گردانہ حملہ اور پریانکا چوپڑا۔۔۔ مداحوں کیلئے تشویشناک خبر آ گئی

نیویارک(خبر کی دنیا) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا (Priyanka Chopra)کے مداح اس وقت تشویش میں مبتلا ہو گئے جب انہوں نے بتایا کہ نیویارک میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی ان کے گھر سے صرف پانچ بلاک دور ہوئی۔

11 ستمبر 2001ءکے بعد نیویارک میں ہونے والی اس دہشت گردی کی کارروائی کے دوران ایک ٹرک ڈرائیور نے سائیکل سوارو اور پیدل چلنے والے افراد کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوئے۔

پریانکا چوپڑا (Priyanka Chopra)نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ”یہ واقعہ میرے گھر سے صرف پانچ بلاک دور پیش آیا، جیسے ہی میں کام سے فارغ ہو کر گھر واپس آئی تو سائرن کی آوازوں نے مجھے یاد دلایا کہ یہ بھی دنیا کی ایک ریاست ہے۔“


معروف ٹیلی ویژن سیریز کوانٹک کی شوٹنگ میں مصروف پریانکا چوپڑا نے اس حملے کے متاثرین کیلئے تعزیت کا اظہار بھی کیا اور لکھا ”نیویارک سٹی۔۔۔ ہمیشہ کی طرح محافظ، مجھے تم سے پیار ہے۔۔۔ میری تعزیت اس حادثے کے تمام متاثرین کیساتھ ہے۔“

ایشوریہ رائے کی خوبصورتی کا راز اب راز نہیں رہا، آپ بھی جانیے وہ کیا راز ہے !

حوالہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں