virat kohli wedding 88

انوشکا کی پیار بھری ”مسکراہٹ“ اور کوہلی کے ”استقبال“ نے دنیا کے دل جیت لئے، شادی کی سب سے بہترین ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

روم (Khabar Ki Dunya) بھارتی کرکٹ کا راجہ اور بالی ووڈ کی رانی(Anushka Sharma and Kohli) کی مکمل ہوئی پریم کہانی، دونوں اٹلی میں شادی کے حسین بندھن میں بندھے اور تقریب کی بہت سی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں لیکن اب سب سے بہترین ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔

اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچا دی ہے اور دیکھنے والوں کو پوری طرح یہ اندازہ ہو گیا ہے کہ دونوں کس قدر ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انوشکا شرما جب سٹیج پر آنے کیلئے تقریب میں آتی ہیں تو ویرات کی جانب دیکھتے ہی ان کے چہرے پر آنے والی مسکراہٹ سب کے دل جیت لیتی ہے۔

وہ اپنی آنکھوں میں پیار سمیٹے ویرات (Anushka Sharma and Kohli) کی جانب دیکھتے ہوئے سٹیج کی جانب بڑھتی ہیں تو ویرات کوہلی بھی ان کے استقبال کیلئے سٹیج کے کنارے پر آ جاتے ہیں اور پھر اپنا ہاتھ بڑھا کر انہیں سٹیج پر چڑھنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس ویڈیو میں دونوں کی آنکھوں میں نظر آنے والا پیار اور ہونٹوں کی مسکراہٹ ہی وہ چیز ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

وسیم اکرم اور میرے درمیان دوستی کے سوا کچھ نہیں: حمائمہ ملک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں