wife 101

’میرے شوہر کو سزا بہت ہلکی دینا کیونکہ۔۔۔‘ شوہر نے غصے میں آکر بیوی کی

کنبرا(خبرکی دنیا) آسٹریلیا میں ایک شوہر نے لڑائی کے دوران غصے میں آ کر چھرے سے اپنی بیوی(Wife)کے ہاتھوں پیروں کی انگلیاں کاٹ ڈالیں اور جب اسے عدالت سے سزا سنائی جانے لگی تو اسی بیوی نے عدالت سے ایسی استدعا کر دی کہ سن کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 50سالہ اٹینائی ایفامیلیونا نامی شخص آسٹریلوی شہر سڈنی میں اپنی بیوی(Wife) ٹیپیریا کے ساتھ کار میں سفر کر رہا تھا جب ٹیپیریا نے اس سے علیحدہ ہونے کی بات کی، جس پر دونوں میں جھگڑا ہو گیا۔

اس جھگڑے پر اٹینائی نے گاڑی روک دی اور اپنی سیٹ کے نیچے سے چھرا نکالا اور ٹیپیریا پر وار کرنے لگا جن سے بچنے کی کوشش میں ٹیپیریا کے ہاتھوں کی 6انگلیاں کٹ گئیں۔ پیٹیریا گاڑی کا دروازہ کھول کر باہر نکل گئی اور جان بچانے کے لیے گاڑی کے نیچے گھس گئی۔ اس پر اٹینائی بھی باہر نکلا اور اس کے پیروں پر چھرے سے وار کرنے لگا، جس سے اس کے پیروں کی کچھ انگلیاں بھی کٹ گئیں۔ پھر وہ خود ہی اسے ہسپتال لے کر گیا اور وہاں چھوڑتے ہوئے معافی مانگی۔ اس نے کہا کہ ”مجھے ایسے نہیں کرنا چاہیے تھا، میں تمہارے علیحدہ ہونے کی بات پر غصے میں آ گیا تھا۔“

اٹینائی اس کے بعد گھر چلا گیا اور اپنے خون آلود کپڑے بدل کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سزا سنائے جانے کے روز عدالت میں ٹیپیریا نے جج سے استدعا کی کہ ”میں اس غلطی پر اپنے شوہر کو معاف کرتی ہوں اور درخواست کرتی ہوں کہ اسے کم سے کم سزا دی جائے۔ اس نے جو کچھ کیا، اس میں میری غلطی بھی تھی۔ میں نے ہی علیحدہ ہونے کی بات کی تھی اور جھگڑا شروع کیا تھاجس پر اس نے طیش میں آ کر یہ اقدام اٹھایا۔“ رپوٹ کے مطابق عدالت کی طرف سے مجرم کو 6سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔


لڑکا لڑکی کی ملاقات، پیار ہوگیا اور شادی بھی کرلی، لیکن آپس میں دونوں کا کیا رشتہ تھا؟
حوالہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں